ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل :گاندھی جینتی کے موقع پر اتی کرم داروں ، بزرگوں اور بیواؤں میں حقِ سند کی تقسیم

بھٹکل :گاندھی جینتی کے موقع پر اتی کرم داروں ، بزرگوں اور بیواؤں میں حقِ سند کی تقسیم

Sun, 02 Oct 2016 22:14:30    S.O. News Service

بھٹکل  :2/اکتوبر(ایس او نیوز) بھٹکل تعلقہ انتظامیہ ہا ل میں منعقدہ گاندھی جینتی پروگرام کا رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے دیا سلائی جلاتے ہوئے افتتاح کیا ۔

پرو گرام میں رکن اسمبلی نے  فاریسٹ اتی کرم داروں کو اکرم سکرم کے تحت مستفیدین میں ملکیت کی سند ،عمررسیدہ بزرگوں اور بیواؤں کے وظیفے کی سندتقسیم کی  ۔ خاص کر اتی کرم دار بہت خوش نظر آئے کیونکہ گذشتہ ایک عرصہ سے وہ جس سند کے لئے اتی کرم دار پریشان تھے کچھ حد تک وہ دور ہوتی دیکھائی دی ۔ اس موقع  پر خطاب کرتے ہوئے منکال وئیدیا نے کہاکہ گاندھی جینتی کے خصوصی موقع پر بزرگوں ، بیواؤں کو وظیفہ کی سند اور فاریسٹ اکرم سکرم کے مطابق مستفیدین میں اسناد کی تقسیم کی گئی ہے، متعلقہ اتی کرم دار برٹش انتظامیہ کی طرح اپنی زندگی گزار رہے تھے کیونکہ فاریسٹ محکمہ والوں نے اتی کرم داروں کو کافی ہراساں کر رہے تھے۔ 100 سے زائد تقسیم کئے گئے ملکیت والے اسناد میں اسکول، کالج ، آنگن واڑی اور ایس سی ، ایس ٹی طبقات کے لوگ شامل ہیں۔ آئندہ دنوں میں دیگر طبقات کے اہل لوگوں میں ایسی اسناد تقسیم کئے جانےکی بات کہی۔ انہوں نے بتایاکہ اپنے حلقہ میں قریب 22ہزار اتی کرم دارمستفیدین ہیں ، افسران کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے تمام کو اسناد مہیا کرنے کا تیقن دیا۔ وہیں انہوں نے انتباہ بھی دیا کہ آئندہ کوئی بھی اتی کرم نہ کرے ، کیونکہ اب اتی کرم کرتے ہیں تو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ اس موقع پر بھٹکل تحصیلدار وی این باڈکر، تعلقہ پنچایت نائب صدر رادھا وئیدیا ، بلدیہ اسٹانڈنگ کمیٹی چیرمن محمد قیصر محتشم ، بی ای اؤ وینکٹیش پٹگار، جالی پٹن پنچایت صدر عبدالرحیم شیخ وغیرہ موجود تھے۔

 


Share: